مردان ،اے این پی کے ضلعی رہنماء کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا

مردان ،اے این پی کے ضلعی رہنماء کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا

مردان ( بیورورپورٹ )مردان پولیس نے غلہ ڈھیر میں اے این پی کے ضلعی رہنما سبزعلی خان کے اندھے قتل کیس کا سراغ لگاکر دوملزمان بھائیوں سمیت 3افراد کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ،قتل کا شاخسانہ سیاسی اختلافات تھے ،ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود نے ایس پی انوسٹی گیشن جانس خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ تھانہ جبر کے علاقہ ساول ڈھیر میں سبزعلی خان ولد باورخان کو 24مئی 2018کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیاتھا مقتول کے بھائی جمشید خان نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاتھا پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان حضرت حمید ،ناصر حمید اور عبدالرحمان کو گرفتارکرلیاگیا ڈی پی او نے بتایاکہ مقتول او رملزمان کاتعلق ایک ہی سیاسی پارٹی سے ہے ملزمان مقتول کو اپنے سیاسی راستے میں رکاؤٹ سمجھتے ہوئے ہٹانا چاہتے تھے پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرلیاہے اورانہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیاہے ڈی پی او نے تفتیشی ٹیم کے لئے انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...