سی پی اوعباس احسن کا ریسکیو 15لیاقت باغ دفتر کا دورہ

سی پی اوعباس احسن کا ریسکیو 15لیاقت باغ دفتر کا دورہ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن کا ریسکیو 15لیاقت باغ دفتر کا دورہ کیا ۔ انچارج ریسیکو 15اور انچارج خدمت مرکز نے سی پی او راولپنڈی کو ریسیکو 15سے متعلق تمام امور پر بریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے ریسیکو 15لیاقت باغ کا دورہ کیا سی پی او راولپنڈی کو انچارج ریسیکو 15وحید سب انسپکٹر اور انچارج خدمت مرکز واجد سب انسپکٹر نے ریسیکو 15میں عوام کو دی جانے والی سہولیات اور اس سے متعلقہ تمام امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ سی پی او راولپنڈی نے ریسیکو 15دفتر کے دورے کے بعد انچارج ریسیکو 15اور انچارج خدمت مرکز کو پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ۔ نیز عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور بروقت داد رسی کے احکامات بھی صادر کیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر