عشرہ صادق آل محمد،آج ملک بھرمیں اختتامی مجالس ، ماتمی جلو س برآمدہوں گے

عشرہ صادق آل محمد،آج ملک بھرمیں اختتامی مجالس ، ماتمی جلو س برآمدہوں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان مطابق عشرہ صادق آل محمدؐ کے اختتامی روز منگل کویوم شہادت حضرت جعفرابن محمد علیہ السلام مذہبی جذبے اور عقید ت و احترام کیسا تھ منایا جائیگا۔ اس موقع پرملک بھرمیں اختتامی مجالس اورماتمی جلوس برآمدہوں گے ۔پروگراموں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ٹی این ایف جے کی مرکزی عشرہ صادق آل محمدؐ کمیٹی کے کنوینر علامہ سیدگفتارحسین صادقی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ۔اختررضاکیانی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے اجلاس کوبتایاکہ انسانیت کے عظیم محسن کے یوم شہادت کی مناسبت سے ہونے والے پروگراموں میں جنت المعلیٰ میں قبورمقدسہ اورامام جعفر صادق ؑ کی مسمار شدہ قبر اطہر سمیت جنت البقیع میں آسودہ خاک امہات المومنین اہلبیت اطہار پاکیزہ صحابہ کبارکے مزارات مقدسہ کی عظمت رفتہ کی بحالی اوردنیابھرکے مظلومین سے اظہار یکجہتی کیلئے پرامن صدائے احتجاج بلند کی جائیگی، عالم اسلام کے اتحاد ، آپریشن رد الفسادکی کامیابی اور پاکستان کے استحکام کیلئے دعائیں اور علم کے فروغ کیلئے توانائیاں صرف کرنے کرنے کے عہد کا اعادہ کیا جائیگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادقی نے کہاکہ وارث علوم مصطفی ؐ و مرتضیٰ ؑ علم و حکمت کے بحر بیکراں دنیا میں سائنسی انقلاب کے بانی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات ،افکار و کردار امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج دنیا جس سائنس ٹیکنالوجی کی بنیاد پر خلاؤں کو تسخیر کررہی ہے اس کی بنیاد فرزند رسولؐ حضرت امام جعفر صادق ؑ نے علوم مصطفوی ؐ و مرتضوی ؑ کو دنیا کے سامنے آ شکار کرکے رکھی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر