تنگی ،درجنوں افراد کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

تنگی ،درجنوں افراد کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

تنگی(نمایندہ تنگی)تحصیل تنگی کے مختلف علاقوں میں درجنوں افراد نے کیو ڈبلیو پی ،پی ٹی آئی اوراے این پی ، سے ناطہ توڑ کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ پی پی پی حلقہ پی کے 56کے امیدوار معاذاللہ نے انکو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائے ۔اس حوالے گزشتہ روز حلقہ پی کے 56 کے مختلف علاقوں آبازئی ،سرو، زیارت کلے، میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں محتلف پارٹیوں سے درجنوں افراد نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر پی پی پی کے ضلعی صدر امیرنواز خان ،سینئر نائب صدر بخت زادہ ،جان خان ودیگر بھی موجود تھے ۔حاجی معاذاللہ نے نئے شامل ہونے افراد کو ٹوپیاں پہنائے اور کہا کہ پی پی پی شہیدو ں کی پارٹی ہے اور ذولفقار علی بھٹو ،بے نظیر بھٹو نے غریب کسان طبقہ کی خدمت کرنے پر شہیدکیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک میں پی پی پی کلین سوئپ کریگی اور ملک میں غریبوں کی اپنی حکومت قائم ہوگی ۔۔؂

مزید : پشاورصفحہ آخر