فاطمہ جناح کی 51ویں برسی پر مظفرآباد میں دعائیہ تقریب کاانعقاد

فاطمہ جناح کی 51ویں برسی پر مظفرآباد میں دعائیہ تقریب کاانعقاد

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مادر ملت فاطمہ جناح کی 51ویں برسی ،دارالحکومت میں جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب،خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے زیر اہتمام فاطمہ جناح کی 51ویں برسی کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے سابق امیدوار اسمبلی گلشاد احمد بٹ،محمد رمضان بٹ،حافظ طفیل،راجہ بشیراللہ نے خطاب کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر پاکستان کی بنیادیں ڈالیں،پاکستان اور کشمیرکے لیے فاطمہ جناح کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ان کی خدمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ خورشید ملت کے ایچ خورشید اور محترمہ ثریہ خورشید نے بھی فاطمہ جناح کے زیر سایہ سیاسی زندگی کا آغاز کیا ان کی خدمات پور قوم کے لیے مثال ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر