ضلع انتظامیہ کوہاٹ کالاچی میں ترقیاتی سکیموں کا فزیکل معائنہ اور ان پر پیش رفت کا جائزہ

ضلع انتظامیہ کوہاٹ کالاچی میں ترقیاتی سکیموں کا فزیکل معائنہ اور ان پر پیش ...

پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے ضلع بھر کے دوردراز علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے فزیکل معائنے اور ان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو اپنے دوروں کی رپورٹ تیار کرکے متعلقہ حکام کو پیش کرتی ہیں ۔ پیر کے روزایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ کی زیر نگرانی قائم کمیٹی 'سی' نے ایس ڈی او محکمہ پبلک ہیلتھ عارف سعید ،مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکین اور ٹی ایم اے لاچی کے سٹاف کے ہمراہ لاچی بالا، لاچی اربن، لاچی رورل ،سورگل،درملک اور مندوری میں جاری مختلف سکیموں کے فزیکل معائنے کئے اور ان پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ایگزیکٹو ایجنسی ٹی ایم لاچی کے مذکورہ علاقوں میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے علاوہ چیف سیکرٹری ریفارمز فنڈز /پروڈکشن بونس2016-17 اور 2017-18 کے تحت بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے متعلقہ حکام پر واضح کیاکہ ترقیاتی سکیموں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی کوئی گنجائش ہے اور نہ غیر ضروری تاخیر کی لہذا ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Back

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...