کلرسیداں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر975گاڑیوں کے چالان

کلرسیداں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر975گاڑیوں کے چالان

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایت پر انچارج کلر سیداں ٹریفک پولیس انسپکٹر غلام شبیر کی زیر نگرانی ماہ جون میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 975 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ان سے مجموعی طور پر چار لاکھ گیارہ ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔ٹریفک ورڈنز عمران نواب خان،عنصر قریشی اور راشد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر