عوام علاقہ بیل برسالہ اپنے رویوں میں بہتری لائیں،مختار عباسی
مظفرآباد(بیورورپورٹ)عوام علاقہ بیل برسالہ اپنے رویوں میں بہتری لائیں ہم نے دلوں کو مسنحر کرنا ہے۔علاقائی تعمیر وترقی مسلم کانفرنس کا خواب ہے۔جسکی تعبیر میرے ذریعے اگر ممکن ہو گی تو میں اسے اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔راجہ ثاقب مجید کے ہاتھ مضبوط کر کے مسلم کانفرنس کو مضبوط کریں۔اگر عوام نے چاہا تو خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔مجاہد اول اور قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ان کے ہم سفر بننے پر فخر ہے۔غلام مصطفی عباسی جیسے ایماندار فرض شناس افراد میرے لیے سرمایہ حیات ہیں۔ترقیاتی سکیموں پر غلام مصطفی عباسی کا اپنی جیب سے خرچ کرنا باعث مسرت ہے۔انشاء اللہ کشمیر کونسل کی طرف سے ملنے والی پائی پائی قوم وریاست کی امانت ہے۔جو ریاست کی تعمیر وترقی پر خرچ ہو گی۔مسلم لیگ ن جن پولنگ اسٹیشنوں سے کامیابی حاصل کی کامیاب کرنے والے ان سے حساب لیں انہوں نے عوام کی بھلائی اور علاقہ کی تعمیر وترقی میں کیا کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار بیل برسالہ کے مقام پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنماء غلام مصطفی عباسی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی نے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں سمیت شمولیت کا بھی اعلان کیا۔شامل ہونے والوں کا ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی نے ہار ڈال کو خوش آمدید کیا شامل ہونے والوں میں حاجی ریاض عباسی، شبیر عباسی، بصیر عباسی، قاری اوورنگزیب ناصر عباسی اعجاز عباسی، شفقت اعوان، توصیف عباسی سمیت درجنوں افراد شامل تھے تقریب کی صدارت قاری اورنگزیب عباسی جبکہ مہمان خصوصی کشمیر کونسل سردار مختار عباسی تھے۔مہمان خصوصی کے ہمراہ جبار عباسی،سردار صفید عباسی، اختیار عباسی ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر زعماء علاقہ سردار صفید عباسی، ظہیر عباسی، مختار مغل، منظور حسین، گلفرارحسین، شعیب عباسی، بنیاد خان، دلفراز خان ودیگر نے ممبر کشمیر کونسل کا والہانہ استقبال کیا اورپھولوں کے ہار ڈالے۔جبکہ نوجوانوں نے فلگ شگاف نعرہ بلند کیے۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض فرخ بیگ نے سرانجام دیے۔اس موقع پر مقررین نے بیل برسالہ میں بانڈی شریف تا نلہ ایک کلو میٹر سڑک اور دیگر مقامی لوگوں کو تعمیراتی کام دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کو مطمئن کرنا قیادت کی ذمہ داری ہے۔مسلم کانفرنس کی امیدیں ممبر کشمیر کونسل سے وابستہ ہیں کشمیر کونسل سے کام مکمل کر لیے ہیں۔پانچ کروڑ کے ملنے والے فندز کے علاوہ 35لاکھ زیادہ لگانا باعث فخر ہے۔مسلم کانفرنس کے لوگ ثابت قدمی سیاپنا رول پلے کر رہے ہیں۔وہ وقت دور نہیں جب ایک مرتبہ پھر آزاد کشمیر بھر میں سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس کا جھنڈا ہر سو لہرائے گا۔اب ترقیاتی کام فائلوں میں نہیں زمین پر نظر آتے ہیں جبکہ کشمیر کونسل کا فنڈز واحد مختار عباسی ہیں جنہوں نے عوام علاقہ کے اعتماد اور تعاون سے ریاست کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جو واضح زمین پر دیکھا جا سکتا ہے۔
Back to Conversion Tool