پٹرول سستا، مظفرآباد تا چناری ،گوجربانڈی کرایوں میں کمی نہ ہوسکی

پٹرول سستا، مظفرآباد تا چناری ،گوجربانڈی کرایوں میں کمی نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)پٹرولم منصوعات میں کمی کے باوجود مظفرآباد تا چناری ،گوجربانڈی کرایوں میں کمی نہ ہوسکی ، ٹرانسپورٹرز مافیا کا کرایے کم کرنے سے انکا ر ،انتظامیہ نے چپ سادھ لی ،ٹریفک اہلکار ٹرانسپورٹرز کی پشت پناہی کرنے لگے ،موقع سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مسافر وں کے ساتھ بدتمیزی اوربدسلوکی کامظاہرہ ، عوا م عاجز آگئے ، ، تفصیلات کے مطابق مظفرآباد تا چناری ،گوجربانڈی ،ہٹیاں بالا ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا ،مظفرآباد تا چناری ایک سو روپیہ اور گوجربانڈی 130روپے وصول کیے جاتے ہیں ،ٹرانسپوٹرز ویگن چناری سے گوجربانڈی اڑھائی کلو میٹر سفر کے 30روپے وصول کرتے ہیں جبکہ کھٹارہ گاڑیاں چناری تا گوجربانڈی 40روپیہ وصول کرتی ہیں ،مظفرآباد تا چناری ،گوجربانڈی ،چکوٹھی ،میرابکوٹ ،پاہل روٹ پر کرایہ نامہ متعین نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز آئے روز من مانے کرایے وصول کرتے ہیں ،ایک ٹریفک پولیس اہلکار کاکہنا ہے کہ کرایہ نامہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے جبکہ انتظامیہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا رخ اختیار کرنے کا بتاتی ہے جبکہ مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار ٹرانسپوٹرز سے باقاعدہ بھتہ وصول کرتے ہوئے کرایہ نامہ جاری کرنے میں رکاوٹ بنتے ہیں ، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع مظفرآباد مسعود الرحمان ،ڈپٹی کمشنر ضلع ہٹیاں بالا جہلم ویلی راجہ عمران شاہین سے مطالبہ کیا ہے کہ بے لگام ٹرانسپورٹرز کا قبلہ درست کرتے ہوئے کرایہ نامہ جاری کیاجائے اوراسے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں نصب کروایا جائے اوراس کرایہ نامہ پر عمل درآمد کروایا جائے ،نیزچناری تا گوجربانڈی ،میرابکوٹ ،پاہل ،گڑمنڈہ ،نڑدجیاں ، گہل جبڑا ، تراڑاں کی سڑکوں پر حادثوں کا سبب بننے والی کھٹارہ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے