شدید گرمی میں گڑھی دوپٹہ،گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

شدید گرمی میں گڑھی دوپٹہ،گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)واپڈا اور برقیات کی ملی بھگت و نااہلی ۔شدید گرمی میں گڑھی دوپٹہ اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی ۔علاقہ جات میں کاروبار زندگی معطل ۔عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ۔واپڈا اور برقیات ملی بھگت سے جب چاہتے ہیں گڑھی دوپٹہ ،قصبہ ہٹیاں دوپٹہ ،لواسی ،اعوان پٹی ،بڈھیارہ ،مجہوئی اور دیگر علاقہ جات کی بجلی بند کر کے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقہ جات میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ جاتا ہے ۔تمام گھریلو الیکٹرونکس اشیاء کا استعمال ناممکن ہو کر رہ جاتا ہے ۔بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج میں کمی بے کی وجہ سے کئی لوگوں کی الیکٹرانکس ناکارہ ہو گئی ۔جس سے لوگوں کا بھاری نقصان بھی ہو رہا ہے ۔سابق ایڈمنسٹریٹر محمد شریف خان عباسی ،شیخ شوکت اقبال ،مسلم کانفرنس کے رہنما چنذیب احمد عباسی ،سجاد اقبال مغل ،وسیم کھوکھراور دیگر نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،وزیر برقیات ،سیکرٹری برقیات اور ذمہ داران سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

Back to Conv

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر