پیپلز پارٹی جب بھی اقتدارمیں آئی عوامی مسائل حل کرئے،ذوالفقار حیات

پیپلز پارٹی جب بھی اقتدارمیں آئی عوامی مسائل حل کرئے،ذوالفقار حیات

اٹک،حسن ابدال(نمائندہ پاکستان) پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جب بھی اقتدار میں عوام کے مسائل حل کئے پارٹی قائدین نے عوام کے حقوق کے لئے جو جنگ لڑی اس کی مثال نہیں ملتی اپنی ذات کی خاطر پارٹیاں تبدیل کرنے والے عوام کے مخلص نہیں ہو سکتے مشکل سے مشکل وقت میں بھی اپنی جماعت کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہے ہر طرف جیے بھٹو جیے بھٹو کی آواز بلند ہو گی پیپلز پارٹی کا گراف تیزی سے بڑھنے لگا مختلف دھڑوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے مزید بہترپنڈال میں داخل ہونے پہلے پیپلز پارٹی کے جیا لوں کی ایک بہت بڑی تعداد پنڈال میں ریلی کی صورت میں داخل ہوئی ،پیپلز پارٹی کو بڑے بڑے آمر ختم نہ کر سکے اور نہ ہی اس جماعت کو کوئی ختم کرنے والا کوئی لیڈر پیداہوا، ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی پیپلز پارٹی حلقہ NA-55 سر دار ذوالفقار حیات خان ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 1 سر دار عرفان خان نے گوندل گاؤں میں ایک بہت بڑھے عوامی جلسہ گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اس نے قانون سازی کی،عوام کے مسائل حل کئے،پارٹی قائدین نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے جو قربانیاں دیں ان کی مثال نہیں ملتی پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا اصولوں پر سودے بازی نہ کرتے ہوئے جان کی قربانی دے دی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...