لاہورہائیکورٹ کابلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی برقراررکھنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ کابلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی ...
لاہورہائیکورٹ کابلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی برقراررکھنے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم میں شرکت پرپابندی برقراررکھنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پرفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا،جسٹس شمس محمودمرزا نے پابندی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔

درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیارکیاتھا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم میں شرکت پرپابندی عائدکر رکھی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے پابندی کےخلاف بلدیاتی نمائندوں کی درخواست خارج کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور