اسلام آباد ہائیکورٹ، بنی گالہ اور سیکٹرای الیون میں تعمیرات غیرقانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ، بنی گالہ اور سیکٹرای الیون میں تعمیرات غیرقانونی قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ، بنی گالہ اور سیکٹرای الیون میں تعمیرات غیرقانونی قرار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنی گالہ اور سیکٹرای الیون میں تعمیرات غیرقانونی قرار دے دیں،عدالت نے 72 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے بنی گالہ اور ای الیون میں تعمیرات کو چیلنج کیا تھا،جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے کہا ہے کہ ماسٹر پلان کو نقصان پہنچاکر مراعات یافتہ طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا ،ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کے تحت تعمیر ات قابل مسمار ہیں ۔عدالت نے 72 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد