آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کے حکم پر وزارت داخلہ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جعلی بینک اکاو¿نٹس سے فوائد حاصل کرنے کے الزام میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے تمام افراد کو 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ان تمام افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیے ہیں۔ عدالت نے چیئرمین نیب، چیئرمین ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو بھی نوٹسز جاری کیے جب کہ تمام افراد کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے آئی جی سندھ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی