سپریم کورٹ:نیب ریفرنسز کے فیصلے میں مزید وقت کے لئے درخواست سمیت اہم مقدمات پر سماعت آج ہو گی

سپریم کورٹ:نیب ریفرنسز کے فیصلے میں مزید وقت کے لئے درخواست سمیت اہم مقدمات ...
سپریم کورٹ:نیب ریفرنسز کے فیصلے میں مزید وقت کے لئے درخواست سمیت اہم مقدمات پر سماعت آج ہو گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب ریفرنسز کے فیصلے میں مزید وقت کے لئے درخواست سمیت اہم مقدمات سپریم کورٹ میں آج زیر سماعت آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے فیصلے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت آج ہوگی ۔اس کے علاوہ کٹاس راج مندرکا تالاب خشک ہونے پر ازخود نوٹس،وزرااور سرکاری افسران کے لگڑری گاڑیوں کے استعمال پرازخود نوٹس،ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس،متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق کی نظر ثانی درخواست سمیت شوگرملز کی کسانوں کو رقوم کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔

مقدمات کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ کرے گا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد