سیمنٹ فیکٹریوں نے اربوں روپے کا پانی استعمال کیا،قیمت وصول کرکے ڈیمزفنڈ میں دیں گے، چیف جسٹس

سیمنٹ فیکٹریوں نے اربوں روپے کا پانی استعمال کیا،قیمت وصول کرکے ڈیمزفنڈ میں ...
سیمنٹ فیکٹریوں نے اربوں روپے کا پانی استعمال کیا،قیمت وصول کرکے ڈیمزفنڈ میں دیں گے، چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹریوں نے چکوال میں اربوں روپے کاپانی استعمال کیا،سیمنٹ فیکٹریوں سے پانی کے استعمال کی قیمت لیں گے اورسیمنٹ فیکٹریوں سے پانی کی قیمت وصول کرکے ڈیمزفنڈمیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کٹاس راج مندرازخودنوٹس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ قوم کااتنابڑاسرمایہ سیمنٹ فیکٹریاں لوٹ رہی ہیں،اربوں روپے کاپانی سیمنٹ فیکٹریاں پی گئیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹریوں کوزیرزمین پانی کے خشک ہونے کاخیال نہیں ہے،سیمنٹ فیکٹریوں کے مالکان بیرون ملک بیٹھے ہیں، سیمنٹ فیکٹریوں کے مالکان کھاتے پاکستان سے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہاکہ حکومت پنجاب نے فیکٹریوں کیلئے پانی کی قیمت مقررنہیں کی،سیمنٹ فیکٹریوں سے پانی کے استعمال کی قیمت لیں گے، سیمنٹ فیکٹریوں سے پانی کی قیمت وصول کرکے ڈیمزفنڈمیں دیں گے۔