کوئٹہ ایکسپریس کے انجن میں آتشزدگی،مسافرمحفوظ رہے

کوئٹہ ایکسپریس کے انجن میں آتشزدگی،مسافرمحفوظ رہے
کوئٹہ ایکسپریس کے انجن میں آتشزدگی،مسافرمحفوظ رہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ جانیوالاکے قریب کوئٹہ ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ٹرین کوروک دیاگیا تاہم مسافرمحفوظ رہے ۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ ایکسپریس کے انجن میں آگ تکنیکی خرابی کے باعث لگی اور ٹریک بندہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جلد ریلوے ٹریک کو کلئیر کر دیا جائے گا۔ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ٹرین کوئٹہ سے فیصل آبادجارہی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ٹوبہ ٹیک سنگھ