نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،امیدواروں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا ...
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،امیدواروں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو اجس میں انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹرحسن عسکری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا اور کابینہ کو ہدایت کی کہ امیدواروں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کاتحفظ ریاست کی اولین ذمے داری ہے،امن عامہ کی مزیدبہتری کے لئے ہرضروری اقدام کیاجائے گا اورانتخابی جلسے جلوسوں کے لئے وضع کردہ سیکیورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...