’’ عمران خان بیشک پیرنی سے شادی کرے لیکن وہ ۔ ۔ ۔‘‘ منظور وسان بھی میدان میں آگئے، ایسی بات بتادی کہ ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے

’’ عمران خان بیشک پیرنی سے شادی کرے لیکن وہ ۔ ۔ ۔‘‘ منظور وسان بھی میدان میں ...
’’ عمران خان بیشک پیرنی سے شادی کرے لیکن وہ ۔ ۔ ۔‘‘ منظور وسان بھی میدان میں آگئے، ایسی بات بتادی کہ ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے

  

سکھر (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس آکر قید با مشقت کا سامنا کریں گے، معاہدے کرکے بھاگ جانے کا وقت گزرچکا ہے، اب خلائی مخلوق آچکی ہے اور اپنا کام کر رہی ہے۔عمران خان کے بجائے وزیر اعظم اوپر سے کوئی بھی شخص آسکتا ہے، سنجرانی کی صورت میں یا جیپ کی صورت میں۔ عمران خان بیشک پیرنی سے شادی کرے لیکن وہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے‘دو پارٹیوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے تیسری پارٹی کو راستہ دیا جارہا ہے۔

وہ سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران دو بڑی پارٹیوں کے کیسز کھولنا عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور یہ صاف و شفاف انتخابات پر بھی سوالیہ نشان ہے، کوشش یہ کی جارہی ہے کسی طرح سے نواز لیگ یا کوئی اور پارٹی الیکشن کا بائیکاٹ کرے، یہ ٹرینڈ مناسب نہیں، دو پارٹیوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے تیسری پارٹی کو راستہ دیا جارہا ہے، 2پارٹیوں کو نشانہ بنانا عوام اور ملک کے لئے مناسب نہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر