الیکشن کمیشن کا پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے حلف لینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے حلف لینے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے حلف لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن میں سیکرٹری دفاع و سیکرٹری داخلہ اور پانچوں آئی جیز کو بھی مراسلے جاری کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیوررٹی اہلکاروں سے حلف لینے کافیصلہ کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے سیکرٹری دفاع و سیکرٹری داخلہ اور پانچوں آئی جیز کو مراسلے جاری کردیئے۔

مراسلے کے مطابق ہر ضلع کے سکیورٹی انچارج سے حلف برداری ڈی آر او لے گاجبکہ پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے حلف پریذائیڈنگ افسر لے گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...