سپریم کورٹ نے این اے 105 فیصل آباد سے رانا آصف توصیف کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے این اے 105 فیصل آباد سے رانا آصف توصیف کو الیکشن لڑنے کی مشروط ...
سپریم کورٹ نے این اے 105 فیصل آباد سے رانا آصف توصیف کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 105فیصل آبادسے امیدوارراناآصف توصیف کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 105فیصل آبادسے امیدوارراناآصف توصیف کی نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے راناآصف توصیف کوالیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کی صورت میں نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ راناآصف توصیف نے اہلیہ کے اثاثے چھپائے،وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ راناآصف کی اہلیہ کیخلاف بینکنگ کورٹ کافیصلہ معطل ہوچکاہے،اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدفیصلہ معطل ہوا۔

عدالت نے درخواست گزار کو مشروط الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد