بہاولنگر میں سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا گیا

Jul 10, 2018 | 11:19:AM

بہاولنگر (ویب ڈیسک)بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا، واقعے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کا واقعہ غریب محلہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک محنت کش اللہ دتہ کے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا۔واقعے میں 35 سالہ اللہ دتہ، اس کی 16سالہ بیٹی شازیہ، 14سالہ بیٹی رمشا اور 15 سالہ بھتیجا حیدر جھلس کر زخمی ہو گئے۔

علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔تشویش ناک حالت کے باعث دونوں لڑکیوں کو ملتان ریفر کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں