ایون فیلڈ ہاﺅس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج، پولیس نے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر کو ہی گرفتار کرلیا کیونکہ۔۔۔
لندن (ویب ڈیسک)لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ایک بار پھر احتجاج کیا گیا ہے، جس کے دوران تحریک انصاف اور نون لیگ کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی،دونوں جانب سے نعرے بھی لگائے گئے۔
ایون فیلڈ ہاﺅس کے باہر تحریک انصاف کے حامیوں نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے جبکہ ن لیگ کے حامیوں نے تحریک انصاف کے خلاف اور نواز شریف کے حق میں مظاہرہ کیا۔اس دوران تلخ کلامی بڑھ گئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی،پولیس نے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر ناصر بٹ اور تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو بھی مشتعل افراد نے نوازشریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا تھا۔