عمران خان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کا اعلان

عمران خان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کا اعلان
عمران خان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کا اعلان

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا، عمران خان نے کہا کہ اقتدار ملا تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لاؤں گا۔

سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا بڑا اعلان، اسلام آباد میں پارٹی منشور پیش کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو وطن واپس لاؤں گا۔ پی ٹی آئی نے دیگر پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا وعدہ بھی انتخابی منشور میں شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 2010 میں امریکی عدالت نے جھوٹے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ پاکستان میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کئی بار احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد