سابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی حساس ڈیٹاچوری کیس :ایڈیشنل سیشن جج کاتفتیشی افسرکونادرادفترسے ریکارڈقبضے میں لینے کاحکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا کی حساس ڈیٹاچوری کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے تفتیشی افسرکونادرادفترسے ریکارڈقبضے میں لینے کاحکم دے دیاجبکہ سابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی درخواست ضمانت کافیصلہ 14جولائی کوہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی حساس ڈیٹاچوری کیس کی سماعت میں سابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی جانب سے درخواست ضمانت دائر کر دی گئی ۔عدالت نے تفتیشی افسرکونادرادفترسے ریکارڈقبضے میں لینے کاحکم دے دیا جس پر مظفرشاہ کا کہنا تھاکہ جن مشینوں کوچوری کرنے کاالزام لگایاگیا،کرین کے بغیراٹھائی نہیں جاسکتی،ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ ابھی جاکرساراریکارڈقبضے میں لیں اورسابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی درخواست ضمانت کافیصلہ 14جولائی کوہوگا۔