سپریم کورٹ نے پی پی 9 سے بہرام خان کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پی پی 9 سے بہرام خان کو الیکشن لڑنے سے روک دیا
سپریم کورٹ نے پی پی 9 سے بہرام خان کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بہرام خان کی نااہلی سے متعلق اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انہیں پی پی 9قلعہ عبداللہ سے الیکشن لڑنے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہرام خان کی نااہلی سے متعلق اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے خلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔اس موقع پروکیل بہرام خان نے عدالت میں موقف اپنایاکہ حاجی بہرام کیخلاف چارریفرنسز دائر ہوئے،جن میں سے ایک میں سزا ہوئی ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ حاجی بہرام خان کونیب سے سزا ہو چکی اور 21سال کے لیے نااہل بھی ہوا تھا اور آپ کہتے ہیں نئے قانون کے تحت نااہلی دس سال ہے۔وکیل بہرام خان کا کہنا تھا کہ بعد میں سزا میں کمی کے بعد سزا تین سال قید اور 5لاکھ جرمانہ کردیا تھااور کیس آج تک سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔سپریم کورٹ نے بہرام خان کی نااہلی سے متعلق اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انہیں پی پی 9قلعہ عبداللہ سے الیکشن لڑنے سے روک دیا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد