شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نوازشریف اورمریم نوازکے بھرپوراستقبال کافیصلہ

شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نوازشریف اورمریم نوازکے ...
شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نوازشریف اورمریم نوازکے بھرپوراستقبال کافیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں نوازشریف اورمریم نوازکے بھرپوراستقبال کافیصلہ کیا گیا۔

ماڈل ٹاؤن میں شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلا س میں لاہورڈویڑن کے ٹکٹ ہولڈرزنے شرکت کی جبکہ شہباز شریف کی جانب سے لاہورڈویڑن کے تما م ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات جاری کی گئی کہ نوازشریف اورمریم نوازکے بھرپوراستقبال میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وطن واپسی کے موقع پر ان کا بھرپور استقبا ل کیا جائے گا اور اس کے لئے ہم ہرآئینی اورقانونی راستہ اپنائیں گے،اپنے پارٹی قائد کا استقبال کر نا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)واحد سیاسی جماعت ہے جس کے دور میں ملک میں ترقی ہوئی اور عوام 25جولائی کو کارکردگی کی بنیاد پر شیر کو ووٹ دیں گے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...