ایف آئی حکام نے آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجیدکے بلیووارنٹ جاری کر دیئے

ایف آئی حکام نے آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجیدکے بلیووارنٹ جاری کر دیئے
ایف آئی حکام نے آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجیدکے بلیووارنٹ جاری کر دیئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)35 ارب روپے کی غیرقانونی منی لانڈرنگ ٹرانزیکشنزکیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجیدکے بلیووارنٹ جاری کر دیئے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق 35 ارب روپے کی غیرقانونی منی لانڈرنگ ٹرانزیکشنز کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجیدمرکزی ملزم نہیں ہیں اس لئے ان کے ریڈکے بجائے بلیو وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ انورمجیدسے متعلق اطلاع ہے کہ وہ لندن میں ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کرپشن سکینڈل میں آصف زرداری کے قریبی دوست حسن لورائی کو گرفتار کر لیاہے جبکہ آصٖف زرداری اور فریال تالپور کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ڈال دیا گیاہے۔جبکہ دوسری جانب آصف علی زرداری کو ایف آئی اے نے طلب بھی کر لیاہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی