میانی صاحب قبرستان اراضی قبضہ کیس: عدالت نے کل ڈی سی لاہوراورسیکریٹری ریونیوکوطلب کرلیا

میانی صاحب قبرستان اراضی قبضہ کیس: عدالت نے کل ڈی سی لاہوراورسیکریٹری ...
میانی صاحب قبرستان اراضی قبضہ کیس: عدالت نے کل ڈی سی لاہوراورسیکریٹری ریونیوکوطلب کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میانی صاحب قبرستان اراضی پرقبضے سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے کل ڈی سی لاہوراورسیکریٹری ریونیوکوطلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میانی صاحب قبرستان اراضی پرقبضے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر کمیشن کے رکن عبداللہ ملک نے رپورٹ جمع کرادی جس کے مطابق عدالتی حکم پر 485 احاطے گرادیئے گئے جبکہ انتظامیہ ملبہ اٹھانے میں سستی سے کام کررہی ہے۔ جسٹس علی اکبرقریشی نے ملبہ فوری نہ ہٹانے پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کل ڈی سی لاہوراورسیکریٹری ریونیو کو طلب کرلیا۔

کمرہ عدالت میں میانی صاحب قبرستان میں گھرتعمیرکرنیوالی خاتون پیش ہوئی اور موقف اپنایا کہ عدالت کوگھرواپس کرناچاہتی ہوں جس پر عدالت نے انتظامیہ کوگھرقبضے میں لینے کاحکم دے دیا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور