نوازشریف حسین اور حسن کو بھی ساتھ لیکر آئیں،شیخ رشید نے انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم کو چیلنج دے دیا

نوازشریف حسین اور حسن کو بھی ساتھ لیکر آئیں،شیخ رشید نے انتخابی مہم کے دوران ...
نوازشریف حسین اور حسن کو بھی ساتھ لیکر آئیں،شیخ رشید نے انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم کو چیلنج دے دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز قوم کیلئے نہیں اپنی ذات کیلئے واپس آ رہے ہیں ،انہوں نے انتخابی مہم کے دوران نوازشریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف حسین اور حسن کو بھی ساتھ لے کر آئیں اور اس کیلئے صرف دس دن کی مہلت ہے ۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ این اے 60 سے ایک ایفیڈرین فروش امیدوارکھڑے ہیں،این اے 62 میں میرا مقابلہ شہرکے قبضہ مافیا سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے غیرت مندعوام کا ووٹ خریدا نہیں جاسکتا،ن لیگیوں نے لال حویلی کے باہرریلی نکالی اور ہلڑ بازی کی،لوگ تنگ آ چکے ہیں،پولیس بدمعاش ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کے آخری 72 گھنٹے میں عوام میں رہوں گا،دنیا بھر کی نظریں میرے حلقے پر لگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کوئی ارسطو نہیں ہوں میں ایک عام آدمی ہوں، اسمبلی میں شیخ رشید اور چودھری نثارہی دو پرانے آدمی رہ گئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی