پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ زرعی بینک کے 80 لاکھ کے مقروض نکلے،سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات کی منظوری کیخلاف درخواست دائر

پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ زرعی بینک کے 80 لاکھ کے مقروض نکلے،سندھ ہائیکورٹ ...
پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ زرعی بینک کے 80 لاکھ کے مقروض نکلے،سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات کی منظوری کیخلاف درخواست دائر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ زرعی بینک کے 80 لاکھ روپے کے مقروض نکلے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی جس میں وکیل درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے زرعی بینک کا 80 لاکھ قرض واپس نہیں کیا،حلیم عادل نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی،تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف درخواست کی سماعت 18 جولائی کوہوگی۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پی ایس 99 کے امیدوارہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی