ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک او رتمام ملازمین کا 2روز کی تنخواہیں ڈیم تعمیر فنڈز میں دینے کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک شمس الحسن او رتمام ملازمین نے 2روز کی تنخواہیں ڈیم تعمیر فنڈز میں دینے کا اعلان کر دیا۔
ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک شمس الحسن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بینکوں کی 16ہزار شاخوں میں فنڈز جمع ہو سکتے ہیں اور فنڈ کی معاونت میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے جبکہ ڈیمز کے لئے عطیات بینک کی مقررہ برانچوں میں جمع کرائے جا سکتے ہیں اور ڈیم تعمیر فنڈ کی اپ ڈیٹ آن لائن موجود ہے ۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ آبی ذخائر کسی بھی ملک کے لئے اہم ہیں اور پانی آج کا نہیں آنے والی نسلوں کا مسئلہ ہے ،اسی لئے سٹیٹ بینک کے تمام ملازمین اپنی دو دن کی تنخواہ ڈیم تعمیر فنڈز میں جمع کرائیں گے۔