بلاول کے ہاتھ مضبوط کریں، پیپلزپارٹی ہی اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے: رانا ہمیر سنگھ

بلاول کے ہاتھ مضبوط کریں، پیپلزپارٹی ہی اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے: رانا ...
بلاول کے ہاتھ مضبوط کریں، پیپلزپارٹی ہی اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے: رانا ہمیر سنگھ

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) رانا چندر سنگھ کےفرزند اور سابق صوبائی وزیر معروف اقلیتی رہنما رانا ہمیر سنگھ نےکہا ہےکہ پاکستان میں بسنے والے اقلیتی سچے محب وطن ہے اور ہمارا جینا مرنا پاکستان کےلیے ہیں عام انتخابات میں سندھ سمیت پاکستان میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریں گی رانا ہمیر سنگھ نے عمرکوٹ میں اقلیتی عوام کےبڑے اجتماع سے خطاب اور "نمائندہ ڈیلی پاکستان "سے خصوصی بات چیت تفصیلات کےمطابق پاکستان کے ممتاز اقلیتی راجپوت گھرانے سے تعلق رکھنے والے رانا ہمیر سنگھ کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی ہی اقلیتوں کا حقیقی معنوں میں تحفظ اور اقلیت کے حقوق کی بات کرنے والی نمائندہ جماعت ہے پاکستان خصوصاً سندھ میں بسنے والی اقلیتی عوام نے پیپلزپارٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ایک سوال کے جواب میں رانا ہمیر سنگھ نےکہا پیپلزپارٹی سندھ سمیت چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کریں گی دریں اثناء عمرکوٹ میں اقلیتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ہمیر سنگھ نےکہا پیپلزپارٹی ہی وہ واحد پارٹی ہے جو اقلیت کےحقوق اور ان کے تحفظ کی بات کرتی ہے رانا ہمیر سنگھ نے جلسے میں شریک اقلیتی عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ "25"جولائی کو تیر پر ٹھپہ لگا کر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں .

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...