’ جولوگ سیاست میں جنرل فیض کا نام لے رہے ہیں، وہ ۔ ۔ ۔‘ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کردیا

’ جولوگ سیاست میں جنرل فیض کا نام لے رہے ہیں، وہ ۔ ۔ ۔‘ ڈی جی آئی ایس پی آر ...
’ جولوگ سیاست میں جنرل فیض کا نام لے رہے ہیں، وہ ۔ ۔ ۔‘ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر سے پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ ” کیپٹن صفدر نے نہ صرف الیکشن کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا بلکہ کہا کہ میجر جنرل فیض حمید نیب کے بھی پیچھے ہیں ؟ اس پر جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ جنرل فیض کانام لیاجارہاہے،نام لینے والوں کوعلم نہیں کہ انکاکام کیاہے، جنرل فیض کادہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت بڑاکردارہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے کہاہے کہ جنر ل فیض کا نام لیا جارہاہے ، جس چیز پر وہ نام لیتے ہیں انہیں کو پتا ہی نہیں ہے کہ جنرل فیض کا کام کیاہے ، جو دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے اسے اچھے طریقے سے کرنے میں آئی ایس آئی کے اس ڈپارٹمنٹ کا اتنا رول ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ، جو میں آ پ کو آ کر بتاتا ہوں کہ اتنے دہشتگرد حملے ناکام بنائے ہیں اس میں بھی جنرل فیض کا کردار ہے ۔

مزید :

قومی -