آرمی چیف کی تصویر انتخابی مہم کیلئے پوسٹر پر لگانے پر کیا ایکشن لیا ؟ پاک فوج میدان میں آ گئی ، بڑا قدم اٹھا لیا

آرمی چیف کی تصویر انتخابی مہم کیلئے پوسٹر پر لگانے پر کیا ایکشن لیا ؟ پاک فوج ...
آرمی چیف کی تصویر انتخابی مہم کیلئے پوسٹر پر لگانے پر کیا ایکشن لیا ؟ پاک فوج میدان میں آ گئی ، بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر لگانے پر بھی پاک فوج نے ایکشن لیاہے سب سے پہلے وہ پوسٹرز اتروائیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق ہے اس پر عمل کرنا ہر امیدوار کی ذمہ داری ہے ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اس پر خود ایکشن لیا اور فوری طور پر وہ پوسٹرز ہٹوائے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آ رکا کہناتھا کہ تمام شکوک و شہبات نے دم توڑدیا ہے اور پاکستان الیکشن کی طرف جارہا ہے,25 جولائی کو الیکشن ہونے جارہے اور بیلٹ پیپرز چھپائی کا کام جاری ہے جوکہ 21 جولائی تک مکمل ہو جائے گا،پریٹنگ پریس میں پاک فوج سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی تاہم بیلٹ پیپرز سمیت دیگر مواد کی ترسیل سڑک کے ذریعے کی جائے گی لیکن اگر ضرورت پڑی تو ہیلی کاپٹر اور جہاز بھی استعمال کیے جائیںگے۔ سیکیورٹی کے لیے ہمیں 3 لاکھ 72 ہزار جوانوں کی ضرورت ہے، 21 جولائی تک چھپائی کا مرحلہ مکمل ہوجائے اور 22 جولائی تک ہماری سیکیورٹی مکمل ہو جائے گی.