آمدن سے زائداثاثے بنانے کا کیس:پرویزمشرف اورانکی اہلیہ طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے

آمدن سے زائداثاثے بنانے کا کیس:پرویزمشرف اورانکی اہلیہ طلبی کے باوجود نیب ...
آمدن سے زائداثاثے بنانے کا کیس:پرویزمشرف اورانکی اہلیہ طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بدعنوانی اور اربوں روپے کے اثاثوں کے کیس میں پرویزمشرف اورانکی اہلیہ طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق پرویزمشرف کے خلاف بدعنوانی اور اربوں روپے کے اثاثوں کے کیس کی سماعت نیب آفس راولپنڈی میں ہوئی۔ پرویزمشرف کےخلاف کرنل ریٹائرڈانعام الرحیم ایڈووکیٹ نے درخواست دی رکھی ہے جس میں پرویزمشرف پرآمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے اور ان الزامات پر جواب کے لئے نیب راولپنڈی نے پرویزمشرف کواہلیہ سمیت آج طلب کررکھاتھا۔

واضح رہے کہ پرویزمشرف کے خلاف بدعنوانی اور اربوں روپے کے اثاثوں کے کیس میں نیب راولپنڈی نے پرویزمشرف کے بیٹے،بیٹی اور داماد کو11جولائی کو طلب کر رکھا ہے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد