احتساب عدالت سے سزا اور جیل بھگتنے کے بعد اب پاک فوج کیپٹن صفدر کیخلاف کیا کرنے جارہی ہے؟ پاک فوج کے ترجمان نے دوٹوک اعلان کردیا

احتساب عدالت سے سزا اور جیل بھگتنے کے بعد اب پاک فوج کیپٹن صفدر کیخلاف کیا ...
احتساب عدالت سے سزا اور جیل بھگتنے کے بعد اب پاک فوج کیپٹن صفدر کیخلاف کیا کرنے جارہی ہے؟ پاک فوج کے ترجمان نے دوٹوک اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی میجرجنرل آصف غفور نے کیپٹن (ر)صفدر کے حوالے سے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدرکا کیس سول عدالت میں ہے اور عدالت نے ان کو سزا سنائی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج کے قوانین بہت سخت ہیں ،جب معاملے پاک فوج کے پاس پہنچے گاتب معاملہ کو دیکھیں گے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات ہمیشہ لگائے گئے، کون سے الیکشن تھے جس میں قبل از انتخاب دھاندلی کا الزام نہ لگا ہو، ایساالیکشن بتائیں جس سے پہلے لوگ دوسری پارٹیوں میں نہ گئے ہوں، ہر الیکشن سے پہلے امیدوار پارٹیاں بدلتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج 15سال سے پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ملک کی خاطرقومی فریضہ انجام دیا ہے ، دھمکیاں آتی تھیں جلسے جلوس نہیں ہونے دیں گے آج ایسا نہیں ہے، افواج پاکستان کی توجہ اہم مسائل پر ہیں ، کچھ لوگ ہمیں اپنے اصل مقصد سے ہٹا کر سیاسی معاملات میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، ہم نے بہت کچھ سیکھ لیا اب اپنے مقصد سے دورنہیں ہوں گے۔