نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کے ٹکٹ بک کرالیے

نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کے ٹکٹ بک کرالیے
نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کے ٹکٹ بک کرالیے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان واپسی کےلئے ٹکٹ بک کرالئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کی تیاری مکمل کرلی ہے اور ٹکٹ بھی بک کرالئے ہیں۔

نوازشریف اور مریم نواز 12 جولائی کو لندن سے اتحاد ائیر لائن کی پرواز ای وائے 18 سے رات 8:45 پر روانہ ہوں گے اور 13 جولائی بروز جمعہ شام چھ بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...