امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سرکاری دورے پرچین پہنچ گئے

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سرکاری دورے پرچین پہنچ گئے
امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سرکاری دورے پرچین پہنچ گئے

کویت(عرفان شفیق سے )امیر کویت  شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سرکاری دورے پراپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے۔

ہوائی اڈے پر نائب وزیرخارجہ برائے امور مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ چن شیادونگ، کویت میں چین کے سفیر وانگ دی اور چین میں کویت کے سفیر سمیح حیات نے ان کا استقبال کیا، چین کے صدرشی پنگ امیر کویت کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ امیر کویت دورہ چین میں اقتصادی، معاشی  اور تجارتی معائدوں پر دستخط بھی کریں گے، اسکے علاوہ امیر کویت آٹھویں چین عرب تعاون کونسل کے وزرا کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ یہ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا امیر کویت کا منصب سنبھالنے کے بعد دوسرا سرکاری دورہ ہے۔ 

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...