جمعہ کو تمام اطراف سے ہمارے کارکن لاہور ایئرپورٹ آئیں گے اور اپنے قائد کا استقبال کریں گے : مریم اورنگ زیب

جمعہ کو تمام اطراف سے ہمارے کارکن لاہور ایئرپورٹ آئیں گے اور اپنے قائد کا ...
جمعہ کو تمام اطراف سے ہمارے کارکن لاہور ایئرپورٹ آئیں گے اور اپنے قائد کا استقبال کریں گے : مریم اورنگ زیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا جائے گا،جمعہ کو تمام اطراف سے ہمارے کارکن لاہور ایئرپورٹ آئیں گے ،ہمار ا ووٹر متحد ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگ زیب کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جاویدصادق کوشہبازشریف کافرنٹ مین قراردیا اور جب مقدمہ کیاگیا توعمران خان عدالت پیش نہیں ہوئے،ان کے جھوٹ پراب مجھے شرم آنے لگی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پر ایون فیلڈ کی اونر شپ ثابت نہیں ہو سکی ،ان پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور یہ فیصلہ ماضی کے فیصلوں کا تسلسل تھا،لیکن پارٹی کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا جائے گا،جمعہ کو تمام اطراف سے ہمارے کارکن لاہور ایئرپورٹ آئیں گے ،ہمار ا ووٹر متحد ہے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ 25جولائی کو عوام کا فیصلہ آئے گا اور عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں گے ،جتنی ترقی ہماری حکومت میں ہوئی اتنی پچھلے 70میں نہیں ہوئی جبکہ دوسری طرف پشاور میں 70ارب کے کھڈے کھودے گئے لیکن میٹرو نہیں بنی۔