آصف زرداری اور فریال تالپور کل ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گے،نجی ٹی وی کا دعویٰ

آصف زرداری اور فریال تالپور کل ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گے،نجی ٹی وی کا ...
آصف زرداری اور فریال تالپور کل ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گے،نجی ٹی وی کا دعویٰ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کل ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق آصف زرداری اورفریال تالپورکل پیش نہیں ہوں گے،میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری لاہوراوران کی ہمشیرہ فریال تالپورلاڑکانہ میں ہیں،دونوں کے وکلاایف آئی اے میں پیش ہوکروقت لیں گے۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکانام ای سی ایل میں شامل ہے اور دونوں کو ایف آئی اے نے طلب کر رکھا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...