میئرکراچی اوران کی اہلیہ کا ڈیمزکی تعمیر کےلئے ایک لاکھ کا عطیہ

میئرکراچی اوران کی اہلیہ کا ڈیمزکی تعمیر کےلئے ایک لاکھ کا عطیہ
میئرکراچی اوران کی اہلیہ کا ڈیمزکی تعمیر کےلئے ایک لاکھ کا عطیہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی وسیم اختر اور ان کی اہلیہ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرادیا، وسیم اختر کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیراتی فنڈز میں میئر کراچی وسیم اختر اور ان کی اہلیہ نائلہ واجد خان کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ کردیا۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ فنڈز میں عطیہ اپنے اکاونٹ سے دیا ہے، تمام پاکستانیوں کو چاہیئے کہ وہ ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں، ڈیمز کی تعمیر ملک کیلئے ناگزیر ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ملک بھر میں ڈیمز تعمیر نہ ہوئے تو ہمارا ملک بھی ساوتھ افریقہ کی طرح ایک دن زیرو ڈے منائے گا، سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر میں پیش رفت خوش آئند ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...