الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو 25جولائی تک معطل کر دیا

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو 25جولائی تک معطل کر دیا
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو 25جولائی تک معطل کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو 25جولائی تک معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے تمام میئرز،ڈپٹی میئرز،چیئرمین وائس چیئرمین اور کنٹونمنٹ بورڈزکے سربراہان 25 جولائی تک معطل رہیں گے،اس کے ساتھ ساتھ میٹرو پولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز، یونین کونسلز کے تمام عہدے دار بھی عام انتخابات تک معطل رہیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کرنے کا مقصد الیکشن کوشفاف بنانا ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد