”ہم پاکستان جا کر یہ کام ضرور کریں گے“ مریم نواز نے وہ اعلان کر دیا جسے سن کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

”ہم پاکستان جا کر یہ کام ضرور کریں گے“ مریم نواز نے وہ اعلان کر دیا جسے سن کر ...
”ہم پاکستان جا کر یہ کام ضرور کریں گے“ مریم نواز نے وہ اعلان کر دیا جسے سن کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ پاکستان گرفتاری دینے کیلئے جا رہے ہیں، ایئرپورٹ سے باہر جائیں گے اورکارکنوں سے خطاب کریں گے ۔

ہارلے سٹریٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے مریم نواز نے کہا کہ عوام اصل حقیقت جانتے ہیں، 70 سال سے لڑائی جاری تھی اب اس کے اختتام کا وقت آگیا ہے ،ان کا کہناتھا کہ 70 اور 80 کی دہائی نہیں جب اپنی مرضی سے چلایا جاتا تھا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی کے بارے میں اللہ بہتر جانتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے ہمارے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے،سازش کے منصوبہ سازوں کوپتہ ہے نوازشریف کوعوامی حمایت حاصل ہے،نوازشریف عوامی طاقت سے وقت کارخ موڑسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مخالفین نے دباؤکے تمام حربے استعمال کر لیے، نوازشریف کوعوام سے دوررکھناایک سطحی سوچ ہے،مخالفین جوحاصل کرناچاہتے ہیں نتائج اس کے برعکس آرہے ہیں۔

مزید : قومی /بین الاقوامی