’ ہم شہبازشریف کا راستہ روکیں گے اور پھر۔۔۔‘انتخابی مہم کے دوران ہی ن لیگ کیلئے پریشان کن خبرآگئی ، اعلان ہوگیا

’ ہم شہبازشریف کا راستہ روکیں گے اور پھر۔۔۔‘انتخابی مہم کے دوران ہی ن لیگ ...
’ ہم شہبازشریف کا راستہ روکیں گے اور پھر۔۔۔‘انتخابی مہم کے دوران ہی ن لیگ کیلئے پریشان کن خبرآگئی ، اعلان ہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرگودھا (بیورو رپورٹ)سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ مومن میں شہبازشریف کی آمد سے قبل تاجروں کا احتجاج جاری ہے اور بھتہ خوری سے متاثرہ تاجروں نے اعلان کیاہے کہ وہ شہبازشریف کو روک کر بھی احتجاج کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھامیں بھتہ خوری سے متاثرہ احتجاج کرنے والے تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما بھتہ خوروں کی سرپرستی کر رہے ہیں کیونکہ سابق ڈی پی او سہیل چوہدری نے بھتہ خوروں کو گرفتار کیا لیکن لیگی امیدوار محسن رانجھا پولیس پر دباﺅ ڈلوا کر انہیں چھڑوا لائے ہیں، نوازش عرف پھلو نامی بھتہ خور تاجروں سے لاکھوں لوٹ چکا ہے اب وہ قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے ، پولیس میں سیاسی تبادلوں کے باوجود لیگیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا