” میں نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر السلام کو دعوت اس شخصیت کی اجازت سے دی تھی “ چوہدری نثار پرویز رشید کے الزام پر میدان میں آ گئے انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

” میں نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر السلام کو دعوت اس شخصیت کی اجازت سے دی ...
” میں نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر السلام کو دعوت اس شخصیت کی اجازت سے دی تھی “ چوہدری نثار پرویز رشید کے الزام پر میدان میں آ گئے انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

  

ٹیکسلا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق چیف ظہیر الاسلام کو فیئرویل نواز شریف کی اجازت سے دی ہے،جھوٹا ثابت ہونے والے شخص کی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہناتھا کہ آنے اور جانے والے ڈی جی آئی ایس آئی کوحکومت نے عشائیہ دیا،عمرہ واپسی پر ظہیرالاسلام نے نوازشریف کو تحائف دیئے ،تحائف وصول کرتے وقت کسی کو اعتراض نہیں ہوا ۔

ان کا کہناتھا کہ اپنی نشستوں پر فوکس کر رہاہوں ، اگر کوئی گروپ بنانا ہوتا تو ایک سال پہلے بنالیتا بہت لوگ موجود تھے ، جنوبی پنجاب کے چند لوگوں نے شیر کا نشان واپس کر کے جیپ کا نشان لے لیا ، نہیں جانتا کہ جیپ کانشان لینے والے کتنے لوگ ہیں ، مجھ پر تنقید کرنے کیلئے چند سیاسی لوگوں کو بہانہ چاہیے ہوتاہے۔ ان کا کہناتھا کہ حکومتیں آتی ہیں اور جاتی ہیں ، ملک کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے ، جیپ نام کو کوئی گروپ کام نہیں کر رہاہے ، جیپ کا نشان لینے پر غلط افواہیں پھیلائیں گئیں ، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ جیپ کے نشان پر کیوں ایسی باتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حالات کامقابلہ کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

سا بق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیاہے ، کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں اور نہ ہی انتخابی نشان لینے کیلئے کسی سے مشاورت کی ، میں میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے نہیں جا?ں گا اور اگر ن لیگ میں ہوتا بھی تو استقبال نہیں نہ جاتا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی