وہ دعا جسے کسی بھی مریض پر دم کیا جائے تو شفا مل جاتی ہے،آپ بھی اسے یاد کرلیں اور اہل خانہ میں سے کسی کے بیمارہونے پر اسکاروحانی علاج خود کرلیں

وہ دعا جسے کسی بھی مریض پر دم کیا جائے تو شفا مل جاتی ہے،آپ بھی اسے یاد کرلیں ...
وہ دعا جسے کسی بھی مریض پر دم کیا جائے تو شفا مل جاتی ہے،آپ بھی اسے یاد کرلیں اور اہل خانہ میں سے کسی کے بیمارہونے پر اسکاروحانی علاج خود کرلیں

  

بیماریوں اور مسائل کے اس دور میں ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کوئی ایسا علاج کرے یا ایسا طریقہ اختیار کرے کہ اسکو بیماری سے نجات مل جائے ۔اس کے لئے روحانی تسبیحات ،درود و سلام ،وظا ئف ا ذکار ،تعویذات کا بھی وسیلہ تلاش کرتا ہے ۔جو لوگ کسی بیماری میں مبتلا ہوں یا نہیں جسمانی کے علاوہ روحانی تنگی یا بیماری درپیش ہوجائے،یا کوئی ایسا مسئلہ جو کسی بیماری کی صورت اس سے چمٹ جائے تو وہ حضرت جبرائیل ؑ کی اس دعااور دم کا وسیلہ پاکر یہ علاج کرسکتا ہے ۔

بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيکَ مِنْ کُلِّ شَيْ  يُؤْذِيکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنٍ أَوْ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيکَ بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيکَ

بخاری شریف،مسلم،سنن ترمذی سمیت متعددکتب احادیث میں حضرت جبرائیل ؑ کے اس دم اور دعاکا ذکر موجود ہے جب آقائے دوجہاں ﷺ کو انہوں نے دم کیا تھا ۔صدیوں سے عاملین و صالحین یہ دم کرکے مریضوں کو صحت کی نوید دیتے ہیں۔

حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہﷺ بیمار ہوتے تو جبرئیل علیہ السلام آپﷺ پر یہ دعا پڑھتے کہ ”اللہ تعالیٰ کے نام سے میں مدد چاہتا ہوں وہ تم کو ہر بیماری سے اچھا کرے گا، تم کو ہر حسد کرنے والے کی برائی سے محفوظ رکھے گا اور ہر بری نظر ڈالنے والے کی نظر سے تمہیں بچائے گا“۔

حضرت عبدالعزیز بن صہیبؓ، ابو نضرہ سے روایت کرتے ہیں اور وہ سیدنا ابو سعیدؓ سے کہ جبریل علیہ السلام رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے ” اے محمدﷺ! آپ بیمار ہو گئے ؟ آپﷺ نے فرما یا کہ ہاں۔ سیدنا جبرئیل علیہ السلام نے کہا کہ ”میں اللہ تعالیٰ کے نام سے آپ پر دم کرتا ہوں ہراس چیز سے جو آپ کو ستائے اور ہر جان کی برائی سے یا حاسد کی نگاہ سے ، اللہ آپ کوشفاء دے ۔اللہ کے نام سے میں آپ پر دم کرتا ہوں“۔

 سیدنا ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت جبرائیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور فرمایا "اے محمد کیا آپ بیمار ہیں؟ آپ ﷺ  نے فرمایا "ہاں "توجبرئیل علیہ السلام نے کہا " بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيکَ مِنْ کُلِّ شَيْ يُؤْذِيکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ وَعَيْنِ حَاسِدٍ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيکَ وَاللَّهُ يَشْفِيکَ"میں اللہ کے نام سے آپ کو ہر تکلیف دینے والی چیز سے ہر خبیث نفس کی برائی سے اور ہر حسد کرنے والے کی نظر سے دم کرتا ہوں میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں اللہ آپ کو شفا عطا فرمائے۔

مذکورہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں بیماریوں کا یہ روحانی علاج ثابت  ہے لہذا ہر گھر میں کسی نہ کسی فرد کو یہ دم یاد رہنا چاہئے اور باوضو ہوکر کسی بھی بیمار کو دم کرنا چاہئے تاکہ ہر طرح کی شیطانی قوت سے محفوظ رکھا جاسکے۔(پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com)

مزید : روشن کرنیں