کینسر کا شکار ہونے والی اداکارہ سونالی بیندرے اب کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ کا بھی دل افسردہ ہو جائے گا

کینسر کا شکار ہونے والی اداکارہ سونالی بیندرے اب کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ ...
کینسر کا شکار ہونے والی اداکارہ سونالی بیندرے اب کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ کا بھی دل افسردہ ہو جائے گا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار سونالی بیندرے نے کینسر کی تشخیص کی اچانک خبر دے کر اپنے مداحوں کو افسردگی میں مبتلا کر دیا تاہم وہ جس طرح اس کے خلاف لڑ رہی ہیں وہ قابل تعریف ہے اور ان کا حوصلہ بھی بلندہے تاہم اس وقت وہ نیویارک میں علاج کروا رہی ہیں جہاں سے انہوں نے کینسر کے علاج کے دوران اپنے بال چھوٹے کروا دیئے ہیں جو کہ علاج کیلئے ضروری ہوتاہے تاہم اب وہ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سونالی بیندر نے سوشل میڈیا پر اپنے بال کٹوانے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ انتہائی طاقتور نظر آرہی ہیں ، ویڈیو کے ساتھ انہوں نے پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ” ہمیں اس وقت تک معلوم نہیں ہوتا کہ ہم کتنے طاقتور ہیں جب تک ہم اپنے اندر چھپی ہوئی طاقت کو سامنے لانے کیلئے جدوجہد نہیں کرتے ۔ ان کا کہناتھا کہ لوگ سانحات ، جنگ اور دیگر ایسے معاملے میں انتہائی حیران کن کام کر گزرتے ہیں ، بقا اور تجدید کیلئے انسانی ہمت شاندار ہے ۔

سونالی بیندر نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی محبت آپ نے کچھ دنوں میں دی ہے وہ انتہائی زبردست ہے اور میں ان لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کی جدو جہد اور اس سے لڑائی کے تجربات میرے ساتھ شیئر کیے ، اس کے باعث مجھے بہت زیادہ ہمت اور طاقت ملی ہے اور سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اب میں اکیلی نہیں ہوں ۔

سونالی بیندرے کا کہناتھا کہ میرا اپنے علاج کے سفر کی ویڈیو جانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مجھے امید ہے اور یہ مجھے یاد دلاتاہے کہ سب کچھ ختم نہیں ہواہے کہیں کوئی نہ کوئی یہ سمجھتاہے کہ آپ کن لمحات سے گزر رہے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

Sonali Bendre shares a heartfelt message with a video of her hair being chopped for her cancer treatment —“In the words of my favourite author Isabel Allende, “We don't even know how strong we are until we are forced to bring that hidden strength forward. In times of tragedy, of war, of necessity, people do amazing things. The human capacity for survival and renewal is awesome.” The outpouring of love I’ve received in the last few days has been so overwhelming… and I’m especially grateful to those of you who shared stories of your experiences in dealing with cancer, whether it was your own or of loved ones. Your stories have given me an extra dosage of strength and courage, and more importantly, the knowledge that I’m not alone. Each day comes with its own challenges and victories and so for now, I’m taking this #OneDayAtATime. The only thing I’m trying to be consistent about is maintaining a positive outlook... literally #SwitchOnTheSunshine - it’s my way of dealing with this. Sharing my journey is also part of this process... I can only hope it reminds you that all is not lost and that someone, somewhere understands what you’re going through. . . @iamsonalibendre #getwellsoon #weloveyou @bollywoodbubble #instagram #cancer #sonalibendre #bollywood #bollywoodbubble #video #hair

A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble) on

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...