ایران، آبی قلت کی شدت، 125احتجاجی مظاہرین گرفتار

ایران، آبی قلت کی شدت، 125احتجاجی مظاہرین گرفتار
ایران، آبی قلت کی شدت، 125احتجاجی مظاہرین گرفتار

عبادان(آئی این پی)ایران میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، آبی قلت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین میں سے 125افراد کو گرفتار کر لیا گیا، حکومت مخالف احتجاج منظم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ۔ 

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایران کے عرب اکثریتی صوبہ الاھواز کے2 شہروں المحمرہ اور عبادان میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف ایرانی پولیس نے کریک ڈان کے دوران کم سے کم 125 افراد کو حراست میں لے لیا۔الاھواز صوبے میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد کو ایران کی انسداد دہشت گردی پولیس، داخلی سلامتی کے اداروں اور انٹیلی جنس حکام نے حکومت مخالف احتجاج منظم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جب کہ شہری پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

واضح رہے کہ ایران کے بعض صوبوں میں پانی کی شدید قلت کے خلاف عوام کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں ایران کے آبی قلت اور خشک سالی کے شکار شہروں الاھواز، خور موسی، معشور اور عبادان میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔انسانی حقوق گروپ کے مطابق صوبہ الاھواز میں پانی کا بحران ماہ صیام سے جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...