”اگر محکمہ زراعت والوں نے دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو ہم اسی وقت۔۔۔“ (ن) لیگ کے مشاہد حسین نے بڑا اعلان کر دیا

”اگر محکمہ زراعت والوں نے دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو ہم اسی وقت۔۔۔“ (ن) لیگ ...
”اگر محکمہ زراعت والوں نے دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو ہم اسی وقت۔۔۔“ (ن) لیگ کے مشاہد حسین نے بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ کسی نے دھاندلی کی کوشش کی تو اس کا نام لے کر بے نقاب کریں گے، اگر کوئی محکمہ زراعت سے ہو گا تو اس کا نام لیں گے اور اگر کوئی واپڈا سے ہوا تو ان کا نام لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایف آئی حکام نے آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجیدکے بلیووارنٹ جاری کر دیئے 
تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ہم نے اینٹی ریگنگ سیل بنا لیا ہے اور اگر کوئی سرکاری اہلکار مداخلت کرتا ہے، دھاندلی کی کوشش کرتا ہے، کسی کو روکنے کی کوشش کرتا یا کسی کی طرف داری کرتا ہے تو ہم نے پورا نیٹ ورک بنا لیا ہے اس حوالے سے ہمارے وکلاءفورم کو بھی ہدایات چلی گئی ہیں، ہر جگہ لیگل ایڈ کمیٹیز ہیں جبکہ آبزرورز کو بھی اس حوالے سے کہہ دیا ہے، ہماری سوشل میڈیا ٹیمز کے پاس کیمرے ہوں گے اور ہم نے امیدواروں کو بھی دھاندلی کے حوالے سے کہہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی مجال ہوئی گند کرنے کی تو اسے بالکل بے نقاب کریں گے اور ان کا نام لیں گے، اگر محکمہ زراعت سے ہے تو ان کا نام لیں گے، اگر واپڈا سے ہیں تو ان کا نام لیں گے اور اگر کوئی محکمہ صفائی سے ہے تو اس کا بھی نام لیں گے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔